Skip to main content

وہ ملک جس نے پاکستان سے آنے والی پروازوں اور شہریوں کے ویزے محدود کردیئے، لیکن وجہ کیا بنی

سیؤل وہ ملک جس نے پاکستان سے آنے والی پروازوں اور شہریوں کے ویزے محدود کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا نے پاکستانی پروازوں اور شہریوں کیلئے ویزے محدود کردیے۔

بی بی سی کے مطابق جنوبی کوریا نے اس فیصلے کی وجہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز ہیں۔ پاکستان کے علاوہ جنوبی کوریا نے بنگلہ دیش سے آنے والوں کیلیے بھی یہی فیصلہ کیا ہے جب کہ اس پر عملدرآمد 23جون یعنی پیر سے ہوگا۔

جنوبی کوریا کے وزیر صحت نے اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ ان کے ملک پہنچنے والے پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کی ایک بڑی تعداد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے۔

اس طرح پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کی جنوبی کوریا آمد پر ان میں کورونا کے حوالے سے سخت چیکنگ کی جائے گی۔

جنوبی کوریا شیڈول سے ہٹ کر پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والی پروازوں کو بھی محدود رکھے گا۔

وزیر صحت پارک نِنغو کے مطابق جنوبی کوریا ان ممالک سے آنے والوں کے لیے ویزا حاصل کرنے کا نظام مزید سخت کر دے گا جہاں کورونا وائرس کے متاثرین بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ ان ممالک کے لیے پروازیں بھی کم کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا پہنچنے والے افراد کے لیے لازم ہے کہ وہ دو ہفتے قرنطینہ میں گزاریں اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی لیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 119 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 501 ہو گئی ہے ۔

شنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 951 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی۔ جن میں سے 67 ہزار 892 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

۔

Comments