Skip to main content

یہ تصویر کس چیز کی ہے اور کہاں پر تعمیر کی جارہی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور پاکستان میں اس وقت کئی ساری پریشانیوں اور مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ سستی بجلی کا بھی ہے جس حل کرنے کیلئے ڈیم اور دیگر اقدامات کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے بھی اقدامات اٹھائے اور مہمند اور بھاشا ڈیم کیلئے فنڈ کا قیام کیا ۔

سستی بجلی کے حصول کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور ایک بڑی خوشخبری پاکستانیوں کو فیس بک پر جاری پیغام میں سنا دی ہے ۔ عمران خان نے فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے چند تصاویر شیئر کی جو کہ ” سکی کناری ہائڈرو پاور پراجیکٹ “ کی ہیں ۔

عمران خان نے اس کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” 874 میگا واٹ کے سکی کناری پاور پراجیکٹ پر 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کورونا وائرسے متاثر ہوئے بغیر اس پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ۔“

ان کا مزید کہناتھا کہ ” یہ پراجیکٹ کاغان کی خوبصورت وادی میں دریائے کنہار پر بنایا جارہاہے ، خیبر پختون خواہ 870 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ،امید ہے کہ یہ منصوبہ 2022 تک مکمل ہو جائے گا ۔


Comments