Skip to main content

امریکہ میں لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے بعد کورونا وائرس کی نئی لہر، اب روزانہ کتنے نئے کیس آرہے ہیں؟ پریشان کن خبر آگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاری نئے عروج کو پہنچ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز ریکارڈ تعداد میں سامنے آئے جو کہ 30ہزار تھی۔ یکم مئی کے بعد نئے کیس سامنے آنے کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔ دوسری طرف امریکی ریاست فلوریڈا نے انفرادی حیثیت میں نئے کیسز کے حوالے سے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جمعہ ہی کے روز ریاست میں 4ہزار 49کیس سامنے آئے جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
پورٹ کے مطابق فلوریڈا میں لاک ڈاﺅن اور دیگر پابندیاں ختم کی جا رہی تھیں اور زندگی کو معمول پر لانے کی کوشش ہو رہی تھی کہ اس دوران کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے نے ہر چیز الٹی موڑ دی ہے۔ فلوریڈا کے علاوہ جارجیا، ٹیکساس اور اریزونا سمیت دیگر کئی ریاستوں نے بھی لاک ڈاﺅن ختم کر دیا تھا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی یہی وجہ ہے۔ دوسری طرف صدر ڈونلڈٹرمپ نے زیادہ کیس سامنے آنے کی وجہ تیز ترین ٹیسٹنگ کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ”بہت زیادہ تیزی سے ٹیسٹ کرنے کی وجہ سے نئے کیس زیادہ سامنے آ رہے ہیں اور اس سے میرا ریکارڈ خراب نظر آ رہا ہے۔ میرے خیال میں ہمیں کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار سست کرنی چاہیے۔

Comments