کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں کئی نئے الفاظ اور اصطلاحات متعارف کرائی ہیں، چاہے بات قرنطینہ، وائرس، مدافعت یا سماجی فاصلے کی ہو۔ لیکن آخر ان سب اصطلاحات کا مطلب کیا ہے؟
ان تمام اصطلاحات کے معنی جاننے کے لیے آپ ہمارا ’کورونا وائرس مترجم‘ ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔
کچھ اہم اصطلاحات
کووڈ-19
سنہ 2019 کے اواخر میں کورونا وائرس نامی بیماری سے پہلا متاثرہ شخص چین کے شہر ووہان میں رونما ہوا۔ اس بیماری کو کووڈ-19 کا نام دیا گیا۔ یہ بیماری پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
مرض کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی لانا
ماہرین صحت گراف پر وقت کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی نشاندہی ایک لکیر کی مدد سے کرتے ہیں۔ متاثرین کی تعداد کم رکھنے کے لیے وائرس کی منتقلی کی شرح کم رکھنی ہوتی ہے تاکہ ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کے زیادہ متاثرین سے صحت کے نظام پر دباؤ نہ آئے۔
لاک ڈاؤن
ایسے اقدامات جو حکومت نے بحران سے نمٹنے کے لیے معمولات زندگی میں رکاوٹ کے زمرے میں کیے ہوں۔ ان میں سکولوں اور دفاتر کی بندش، لوگوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ اور ایمرجنسی سروسز کے لیے فوج کی تعیناتی شامل ہیں۔
عالمی وبا
ایک سنگین مرض کی ایسی وبا جو تیزی سے بیک وقت کئی ممالک میں پھیل رہی ہو۔
خود ساختہ تنہائی (سیلف آئسولیشن)
مرض سے متاثر ہونے والے افراد کو تنہائی میں رکھنا تاکہ مرض کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔
کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچیں؟
کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے اور کیوں ضروری ہے؟
مدافعتی نظام بہتر بنا کر کیا آپ کووِڈ 19 سے بچ سکتے ہیں؟
کیا کورونا کے شدید علیل مریضوں کا علاج صحت یاب مریضوں کے خون سے ممکن ہے؟
کورونا وائرس کی ویکسین کب تک بن جائے گی؟
کورونا وائرس: ان چھ جعلی طبی مشوروں سے بچ کر رہیں
سماجی فاصلہ
لوگوں سے دور رہنا، اس مقصد کے ساتھ کہ وبا کی منتقلی کو کم کیا جا سکے۔ حکومت نے یہ تجویز دی ہے کہ اپنے دوستوں یا رشتہ داروں سے نہ ملیں، ان افراد کے علاوہ جو آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ گھر سے کام کریں جس حد تک ممکن ہو اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے اجتناب کریں۔
وائرس
ایک خرد بینی ذرا جو ایک جاندار کے زندہ خلیوں میں خود کو نقل کرے۔ وائرس سے یہ خلیے مر سکتے ہیں اور اس سے جسم کے عام طور پر ہونے والے کیمائی عمل رکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں جس سے بیماری پیدا ہوتی ہے۔
Comments
Post a Comment