Skip to main content

کووِڈ 19 کا کیا مطلب ہے؟ وزیر مملکت زرتاج گل کا جواب سن کر پوری دنیا کی ہنسی نکل جائے

سلام آباد  پاکستان میں وفاقی حکومت پر یہ الزام لگتا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی آگاہی کے حوالے سے بھرپور طریقے سے کام نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ وبا بے قابو ہوتی جارہی ہے۔ حکومت پر لگنے والے اس الزام میں کتنی صداقت ہے؟ اس کا اندازہ وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کی کووڈ 19 کی تشریح سے لگایا جاسکتا ہے۔

وزیر مملکت زرتاج گل نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " کووڈ 19 کا  مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں۔" اب ایک وزیر کو اگر کووڈ 19 سے اتنی زیادہ آگاہی ہے تو عوام کی معلومات کا اندازہ  لگانا زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے 2019 میں شروع ہونے والی اس بیماری کو پہلے نوول کورونا وائرس کا نام دیا گیا تھا تاہم ڈبلیو ایچ او نے علاقائی تعصبات سے دنیا کو پاک رکھنے کیلئے اسے کووڈ 19 کا نیا نام دے دیا تھا۔

 ڈبلیو ایچ کے سربراہ نے جس پریس کانفرنس میں اس نئے نام کا اعلان کیا تھا اس میں انہوں نے یہ بھی وضاحت کی تھی کہ نوول کورونا وائرس کو کووڈ  19 کا نام دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس کی کسی علاقے ، انسانوں یا جانوروں سے وابستگی ختم کردی گئی ہے۔  اس بیماری کو کووڈ 19 کا  نیا نام دینے سے پہلے چین پر الزامات لگائے جارہے تھے اور اس وائرس کو چین سے منسوب کیا جارہا تھا۔

ووڈ 19 کے نام میں "CO" کا مطلب کورونا، "VI" سے مرادوائرس، جبکہ "D" کا مطلب disease یعنی بیماری ہے۔ اسے COVID19 اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بیماری 2019 میں سامنے آئی  تھی اس لیے کووڈ 19 میں 19 کا کورونا کی 19 شکلوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔


Comments